۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زلزلہ

حوزه/ صوبۂ سندھ پاکستان کے علاقے نینگ شریف کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ سندھ پاکستان کے علاقے نینگ شریف کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ ہوئی جس کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ اور زلزلے کا مرکز منچھر نامی جھیل کے جنوب سے 22 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبۂ سندھ میں زلزلہ آج صبح 6 بج کر 2منٹ پر ریکارڈ ہوا۔

واضح رہے کہ اب تک اس زلزلے سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .